اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

سابق وزیراعظم نوازشریف کل صبح وطن واپس پہنچیں گے

لاہور: (16 دسمبر 2017) سابق وزیراعظم نوازشریف کل صبح وطن واپس پہنچیں گے، ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف قومی ایئرلائن کی پروازسات سو اٹھاون کےذریعے صبح آٹھ بجے لاہورپہنچیں گے، سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی وطن واپس پہنچیں گی۔

اس سے قبل لندن میں کلثوم نواز کو ہارلے سٹریٹ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر چوتھے کیموتھراپی سیشن کا فیصلہ کریں گے، اس موقع پر نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ تھے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف تینوں ریفرنسز پر سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی کو انیس دسمبر کو طلب کیا ہے، آئندہ سماعت پر نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی پیش ہونا پڑے گا کیونکہ سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی مدت بارہ دسمبر جبکہ مریم نواز کی پندرہ دسمبر کو ختم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ چودہ دسمبر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہم نے اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے معاشی طور پر استحکام کی جانب گامزن کیا تھا مگر اب ایک بار پھر ملک بدحالی کی جانب جا رہا ہے۔ سی پیک کے منصوبے بھی اب سستی کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے سابق چیئرمین ای او بی آئی کو بر طرف کرنے کی منظوری دےد ی

Related posts

فیصل آباد: غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

Beenish Umer

سونالی باندرے کینسر کے مرض کو شکست دینے کے لیے پُرعزم

Beenish Umer

زرمبادلہ کےذخائرمیں مسلسل کمی،ڈالرکی اونچی اڑان نےملکی معیشت کی جڑیں ہلادیں

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More