لاہور میں اغواء ہونیوالی خاتون خود بھی اغوا کار نکلی

لاہور میں اغواء ہونیوالی خاتون خود بھی اغوا کار نکلی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق خاتون نائلہ بی بی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاد باغ میں درج ہوا۔ ٹیم گمشدہ خاتون اور ملزم فاروق اعجاز کو ٹریس کیا جبکہ خاتون اور ملزم فاروق کے قبضہ سے باغبانپورہ سے اغواء ہونیوالا بچہ بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق اغوا ہوئی خاتون نائلہ بی بی خود بھی اغوا کار تھی، خاتون کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاد باغ میں درج ہوا جس کے بعد پولیس نے خاتون اور ملزم فاروق اعجاز کو ٹریس کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم فاروق سے باغبانپورہ سے اغوا ہونے والا بچہ بھی برآمد ہوا ہے، دونوں نے 2 سالہ عبدالرحمٰن کو اغوا کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More