انار کلی بم دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ

لاہور :انار کلی بم دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ انارکلی دھماکہ کی تحقیقات میں زیر حراست مشتبہ افراد کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا ۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے جن افراد کی نشاندہی کی گئی تینوں مزدور ہیں ، اعظم ، عمران اور بگا تھانے کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہیں ۔

واضح رہے انارکلی بازار میں دو روز قبل ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More