کراچی کے علاقے کورنگی کے ایریا میں زہریلا لڈو کھانے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں طارق مسیح،اہلیہ،دو بچیاں اور ایک سات سالہ بچہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق کے ایم سی ملازم نے کتا مار مہم کیلئے مٹھائی اپنی موٹرسائیکل میں رکھی تھی،بچے بائیک سے مٹھائی نکال کر گھر لے گئے،گھر کے افراد نے مٹھائی کھالی۔ غفلت برتنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان پولیس سے تعاون نہیں کررہا۔