ایئر چیف سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کرنل کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق کرغز فضائیہ کے سربراہ، کرنل کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کرنل

کیلیچبیک اکیمووِچ ایڈارالیو نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاکستان فضائیہ کی تعریف کی۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور کرغزریپبلک کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More