کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز آج مظفر آباد میں ہوگا

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز آج سے مظفرآباد میں ہوگا۔ کئی قومی کھلاڑی سات مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تمام تیاریوں مکمل کرلی گئیں۔ لیگ میں شامل تمام ٹیمیں اور شریک کھلاڑی مظفر آباد پہنچ گئے۔ لیگ میں راولا کوٹ ہاکس، میرپور رائلز، باغ اسٹالینز، اوورسیز واریئرز، مظفر آباد ٹائیگرز، جموں جانباز اور کوٹلی لائنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

آج افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن راولاکوٹ ہاکس اور جموں جانباز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل میچ چھبیس اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام ٹیموں میں کئی اسٹار کھلاڑی شامل ہیں جن میں شعیب ملک، احمد شہزاد، عمر اکمل، شاہد آفریدی، یاسر شاہ، محمد عامر، حسین طلعت، روحیل نذیر و دیگر شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More