نیشنل ٹی20 کپ خیبرپختونخوا نے جیت لیا

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا تاج پھردفاعی چیمپئن خیبرپختونخوانے سرپرسجالیا۔ چیمپئن شپ میچ کی فتح نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ پچاس لاکھ روپے کیش پرائزکا حقداربنادیا ۔ رنزاپ سینٹرل پنجاب نے پچیس لاکھ روپے انعام حاصل کیا۔ کے پی کے نے بہترین بولر، بیٹسمین اورفائنل کے مین آف میچ اورپلیئرآف ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی اورفتح کا تاج پھرسے سرپرسجالیا۔ کے پی کے ٹرافی کے ہمراہ پچاس لاکھ کیش کی بھی حقداربن گئی۔ رنرزاپ سینٹرل پنجاب کو پچیس لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے قائم مقام کپتان افتخاراحمد نے تین وکٹیں لیں اورانیس گیندوں پرفتح گرپینتالیس رنزبناکرفائنل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ افتخاراحمد بارہ میچوں میں چار سو نو رنزاورآٹھ وکٹیں لے کرپلیئرآف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اوربولرکا ایوارڈ بھی کے پی کے صاحبزادہ فرحان اور عمران خان سینئرنے حاصل کیا۔ فرحان نے چارسو سینتالیس رنز بنائے۔ عمران خان نے سولہ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ناردرن کے روحیل نذیروکٹوں کے پیچھے بارہ شکارکرکے بہترین وکٹ کیپرقرار پائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More