خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ، 2 ہزار 32 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

پشاور: خیبر پختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں 2 ہزار 32 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں جنرل کونسلر کی نشستوں پر 217 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ خواتین کی نشستوں پر 876 امیدوار اور یوتھ نشستوں پر 500 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کسان کی نشستوں پر 285 اور اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More