کوریا سفارتخانے کا وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

اسلام آباد: پاکستان میں کوریا کے سفارتخانے نے وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ کوریا سفارت خانے کا وزرات خارجہ اور آئی جی کو احتجاجی خط لکھ دیا۔

پاکستان میں کوریا سفارت خانے نے وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ کوریا سفارت خانے کا وزرات خارجہ اور آئی جی کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے بیک گیٹ سے اندر گھسی اور سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سفارت خانے کے اندر دروازوں کو توڑا۔

کوریا سفارتخانے نے خط میں استدعا کی ہے کہ پولیس کی جانب سے شدید خلاف ورزی کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

وفاقی پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ شراب کی بھاری مقدار کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارا۔ پولیس کو یہ علم نہیں تھا کہ یہ ایمبیسی ہے۔ موجود سٹاف نے جب بتایا کہ یہ سفارتخانہ ہے پولیس وہاں سے واپس آگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More