کورنگی میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دکاندار بھی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مکینک کی دکان پر ایک شخص موٹر سائیکل ٹھیک کروا رہا تھا۔ کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزموں نے اس شخص پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں دکاندار بھی آگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت کی جارہی ہے، لاشیں جناح اسپتال منتقل کردیں گئیں ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More