کراچی:کورنگی میں کیمیکل فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے خطیرمالیت کا سامان جل کرتباہ گیا،ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ لگی اوردیکھتے دیکھتے ہی شعلوں نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا،ابتدائی طورپرآٹھ فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تیسرے ردجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے،
دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد بیس سے زائد گاڑیوں اورواٹرباوزرکی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

ڈی سی کورنگی سیلم اللہ اڈھو کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں،غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے،متاثرہ گودام میں کیڑے مار کیمیکل وافر مقدار میں موجود تھا۔ گودام میں فائرسیفٹی آلات موجود نہیں تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More