کورنگی کاز وے اور کراسنگ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی

کراچی میں کورنگی کاز وے اور کراسنگ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،پانی کا بڑا ریلا داخل ہوگیا۔

کورنگی کازوے اور کورنگی کراسنگ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پانی کا بڑا ریلا ملیر ندی میں داخل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد ملیر ندی سے متصل آبادی مہران ٹاؤن میں پانی داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کورنگی کازوے اور کراسنگ مکمل طور پر ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہران ٹاؤن میں حفاظتی اقدامات کیلئے انتظامیہ سےرابطے میں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More