کراچی:کورنگی کازوے پر ڈکیتی کرنے والے دو گرفتار ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقےکورنگی کازوے پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو گرفتار ملزمان محمد خالد اور نوید حسین کو عدالت میں پیش کردیاگیا،شناخت پریڈ کے دوران مدعی کی جانب سے ملزمان کو شناخت کرلیا گیا،جس پرعدالت کی جانب سے ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کورنگی کازوے پر ہونے والی لوٹ مارکے کیس میں دو نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،سماعت کے دوران دونوں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی،مدعی مقدمہ کی جانب سے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیاگیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ڈکیت گینگ کے دو ماسٹرمائنڈ کارندوں کو بڑی حکمت عملی سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اب تک 8 ملزمان مفرور ہیں،جنہیں گرفتار کرنا ہےجبکہ گرفتار ملزمان نے ضلع کورنگی و ضلع ملیر کی حدود میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More