تازہ ترین
لاہور: خونی کھیل نے پھر ایک جان لے لی، گلے پر ڈور پھرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق

لاہور: خونی کھیل نے پھر ایک جان لے لی، گلے پر ڈور پھرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق

لاہور: (28 جون 2020) پتنگ بازی جیسے خونی کھیل نے ایک اور زندگی نگل لی۔ ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے چھ سالہ حریم فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ساندہ کے علاقہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے چھ سالہ حریم فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حریم اپنے والد کےساتھ جا رہی تھی کہ گلی میں ڈور پھر گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلی نے واقعہ پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ شرجیل ضیاء کو فوری معطل کرکے لائن حاضر کر لیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top