لاہور:مصری شاہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا،نوجوان مبین کاشف رات گئے موٹر سائیکل پر پر گھر سے نا خدا چوک برگر لینے جا رہا تھا۔اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی قاتل ڈور مبین کے گلے پر پھر گئی۔زیادہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان مبین دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مبین کے ساتھ دو اور کزن بھی موجود تھے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی دوسری جانب افسوسناک واقعے پر حسب روایت نوٹسز بھی لیے گئے۔وزیراعلیٰ نے غلفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری کی جان چلی گئی اور متعلقہ پولیس سوئی رہی۔بے گناہ شہری کی موت کا کون ذمہ دار ہے۔پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More