پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں عمید آصف کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بڑا اسکور بنائیں جبکہ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More