خادم الحرمین الشریفین کی بارش کیلئےجمعرات کو نمازِ استستقاء کی تاکید

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے باران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 29 ربیع الاول 1443ہجری کو ملک بھر میں نماز استستقاء کی ادائی کی تاکید کی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔

شاہی دیوان میں کہا گیا ہے کہ توبہ واستغفار ،ذکر اذکار،صدقات وخیرات، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More