اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

خیبر ایجنسی:جمرود میں سڑک کنارے بم دھماکہ،1اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سڑک کنارے نصب بم دھما کے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکار سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جمرودکا گھیراو کرکے  سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے  چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Related posts

دھوکہ اور جھوٹ پر ن لیگ کی تشکیل ہوئی ہے، فواد چوہدری

nehal qavi

شعیب ملک کے ون ڈے کیریئر میں7 ہزاررنزمکمل

Abuzar Usama

وزیراعظم کے مشیران اور معاونین کو خصوصی قلمدان سونپ دیئے گئے

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More