تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری

خیبر ایجنسی میں  وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کےخاتمے کیلئے پاک فوج کا خیبر ٹو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے  کارروائیوں میں دہشت گرد اپنے ٹھکانوں تک محدود ہوچکے ہیں۔ وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں تازہ فضائی کارروائی میں سات  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیاہے۔  فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے باعث سات ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

یمن میں خناق کی وبا نے 62 جانیں لے لیں

razi ullah

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 22 جاں بحق

Beenish Umer

ملتان میں تیزاب گردی، خاتون جھلس گئی، اسپتال منتقل

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More