پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے پی ٹی آئی نے معافی مانگ لی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں ۔

انہون نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے خلاف نعرے لگانے والا عمران خان امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے، ڈونلڈ لُو سے منتیں ترلے کیے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More