پیراگون کیس کی سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون کیس کی سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریفرنس کے گواہوں اور خواجہ برادران کو دوبارہ طلب کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔ احتساب عدالت عدالت نے پیراگون ریفرنس پر سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان اور گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کوئی محنت نہیں کی۔ پنجاب میں ڈینگی کی خراب صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ عمران خان اور عثمان کو نوٹس لینے کی بجائے عملی اقدامات کرنا چاہئیے تھے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا گیا آج مہنگائی کے ہاتھوں ہر شخص دہائیاں دے رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More