ابھی کوئی مشترکہ حکومت زیر غور نہیں،خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہونا بڑی کامیابی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ کو طاقتور بنایاجائے، طاقتور پارلیمنٹ سے ہر ادارہ طاقتورہوگا۔

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا میرا مشن ہے، ابھی کوئی مشترکہ حکومت زیر غور نہیں، ن لیگ میں ایک ہی دھڑا ہے دوسرا کوئی نہیں، وزیراعظم نے فائنل دیکھنے کا اعلان کیا اور ٹیم ہار گئی، وزیراعظم کو منع کریں کہ وہ کوئی ایسا اعلان نہ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More