پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ رہا ہو گئے

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے بڑی تعداد میں سکھر سینٹرل جیل پہنچ گئے اور خورشید شاہ کی رہائی پر ان کا شاندار استقبال کیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نیب سکھر نے خورشید شاہ کو اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو حراست میں لیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی اور خورشید شاہ کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More