انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے،خورشید شاہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خورشید شاہ کہتے ہیں انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں۔ مزید بولے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اور انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کچھ بجٹ کے بعد کریں گے، انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی، عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی، پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More