ہمارا فوکس ملک کی اکنامی بہتر کرنا ہے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم انتقام کی سیاست کے بجائے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ہمارا فوکس ملک کی اکنامی بہتر کرنا ہے۔

سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہم مدت ختم ہونے کے بعد ایک دن بھی کمپرومائز نہیں کریں گے اور الیکشن کروائیں گے، ہم انتقام کی سیاست کے بجائے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا فوکس ملک کی اکنامی بہتر کرنا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے کو ہم نے نہیں سعودی حکومت نے گرفتار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈالر بڑھتا جائے گا اسے روک نہیں سکتے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ دس سے پندرہ دنوں میں اکنامی بہتر کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے چار سالوں میں ملک کی معیشت کو تہس نہس کردیا ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت کی مدت پانچ کے بجائے چار سال کی جائے، ہمارے اس پروپوزل کو خود عمران نے پہلے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی بار آئینی طریقے سے کسی وزیراعظم کو گھر بھیجا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More