خورشید شاہ کو جیل سے آج رہا کیا جائے گا

سکھر: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو سکھر جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔ پی آر بانڈ پر دستخط کے بعد خورشید شاہ کی باقائدہ آزادی کا پروانہ جاری کیا جائے گا۔ جیالے پھول اور مٹھائی لیکر احتساب عدالت اور سینٹرل جیل پہنچ چکے ہیں۔

خورشید شاہ کو ذاتی گاڑی میں عدالت لایا گیا،خورشید شاہ کو عدالت کے حکم پر جیل سے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے رلیز آرڈرز جاری ہونے کے بعد خورشید شاہ کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور دیگر جیالے احتساب عدالت پہنچ گئے دوپہر تین سے چار بجے تک خورشید شاہ کی آزادی کا مرحلہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More