پیپلز پارٹی صرف چند شہروں تک محدود ہوگئی، خرم شیر زمان

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے ترمیمی بلدیات ایکٹ منظور نہیں ہے۔ اب ہر ڈی سی آفس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ہوگی ۔

تحریک انصاف نے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ڈپٹی کمشنر کورنگی دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنا دیا ۔ خرم شیر زمان نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف چند شہروں تک محدود ہوگئی ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب ہر ڈی سی آفس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ہوگی۔لاکھوں ووٹ لینے والوں کو وزیراعلی اقلیت قرار دے رہے ہیں۔ سارے کام وفاقی حکومت نے کرنے ہیں،تو پیپلز پارٹی کیا کرے گی۔19 دسمبر کو سندھ بھر کے عوام کو احتجاج کے لیے نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھابلاول کو نا سہی مگر سندھ کے غریب عوام کو صحت کارڈ چاہیے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب نےمسترد کردیا۔ سندھ میں بھی چند شہرو ں تک محدو د ہوگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More