عید پر لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نظر آئے گی، خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عید پر لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نظر آئے گی، کے ٹو پلانٹ کی ری فیولنگ مکمل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کہ آمد بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے بجلی کی پیداوار 3684 میگاواٹ ہوگئی ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تجارت کا ایک اور راستہ کھلا ہے، پاکستانی آئی پی پیز اور افغان کوئلے کے سرمایہ کاروں کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔عید کے بعد پاکستانی سرکاری وفد کابل کا دورہ کرے گا۔کوئلے کی تین ٹرینیں ساہیوال کول پلانٹ تک پہنچ چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More