کراچی میں تیز بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے ڈوب گئے ہیں۔

نارتھ کراچی، نیو کراچی، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، ملیر، گلشنِ اقبال، نیپا چورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر، ایئر پورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستانِ جوہر، فیڈرل بی ایریا، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

کلفٹن میں سب میرین انڈر پاس اور کے پی ٹی انڈر پاس بند کر دیے گئے، لیاقت آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، سرجانی ٹاؤن میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے، گلیاں زیر آب آگئیں۔

قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اور ایم اےجناح روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک چلنا محال ہوگیا، کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہو گئیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More