کراچی میں رات تک مزید بارش کا امکان

کراچی میں رات تک مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں رات تک مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرِ قائد میں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، کہیں معتدل جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گیا، بارش کا پانی جمع ہونے سے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ نکاسی کا عمل نہ ہونے سے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More