کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔پی ای سی ایچ ایس، ماڈل کالونی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

بارش کے ہوتے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

شارع فیصل پر نرسری بس اسٹاپ پر اور شاہین کمپلیکس سے متصل روڈ پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔دوسری جانب ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More