کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی

کراچی: گلستان جوہر بلاک چودہ میں فائرنگ کا واقعہ،خاندانی ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ منصور اور اسکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاملہ چل رہا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کو بلا کر ایک بار صلح کی کوشش کی جا رہی تھی،بات چیت کے دوران ایڈوکیٹ منصور مشتعل ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ منصور اور اسکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاملہ چل رہا تھا،دونوں فریقین کو بلا کر ایک بار صلح کی کوشش کی جا رہی تھی،بات چیت کے دوران ایڈوکیٹ منصور مشتعل ہوگیا،ایڈوکیٹ منصور نے پستول سے اپنی اہلیہ شاہزین،سسر سہیل،ساس شاہین اور بیوی کی پھوپھی افشاں پر فائرنگ کر دی،سسرالیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد ایڈوکیٹ منصور نے اپنے آپ کو بھی دو گولیاں مار لی۔فائرنگ کے نتیجے میں تمام افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More