کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو،رواں سال کے چھ میں ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 40 ہزار سے زائد وارداتیں کر ڈالی ۔

جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بے سود رہے، شہر قائد میں ڈاکو دن رات شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ متاثرہ شہری کے مطابق کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں ڈاکو کامیاب واردات نہ کرتے ہوں ۔۔بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے

شہری کہتے ہیں جرائم کی وارداتوں کو روکنے کےلئے پولیس حکام کی جانب سے بنائی جانے والی ایٹی اسٹریٹ کرائم فورس بھی سڑکوں پر نظر نہیں آتی،دوسری جانب ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More