خواجہ اظہار الحسن کی ناراضگی، وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی کے باہر روکے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم سے ملنے سے انکار کردیا ۔

ارکان سندھ اسمبلی کو بلڈنگ سے باہر کھڑا کرنے پر خواجہ اظہار الحسن ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ملاقات کےبغیر چلے گئے۔ صحافیوں نے خالد مقبول صدیقی سے اس حوالے سے دریافت کیا تو خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس ناراض ہونے کا اختیار نہیں۔انہیں بیٹھنا بھی نہیں تھااورنہ ہو بیٹھنے آئےتھے۔

صحافیوں نے خالدمقبول صیدقی سے سوال کیاکہ کیا آپ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں؟جس پر انہوں نے کہاجی بالکل جب ہی تو عمران خان وزیراعظم ہیں۔ان کا کہنا تھا جو بھی اس شہر اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا فیصلہ کرینگے۔ ایم کیو ایم سے اب تک کسی نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More