بلوچستان کے ضلع خاران میں دھماکہ،12 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خاران میں دھماکے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More