خانیوال، ٹرالر کی زد میں آ کر تین نوجوان جاں بحق

خانیوال پل رنگو کے نزدیک تین موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی زد میں آ کر جاں بحق۔ تینوں محلے دار دوست دعوت پر ملتان دعوت پر کھانا کھانے جا رہے تھے۔

خانیوال کے نواحی علاقہ پل رانگو کے نزدیک تین دوست ٹرالر کی زد میں آگر جاں بحق ہو گئے اس المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ھونے والے علی کی عمر 22سال فرحان کی عمر 22 سال جبکہ نعیم کی عمر 28 سال تھی اور تینوں نوجوان غیر شادی شدہ تھے۔

یہ تینوں نوجوان دوست کی دعوت پر ملتان جا رھے تھے کہ ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرالر ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے مگر ملتان پولیس پوسٹ مارٹم کے لئے اسرار کر رہی ھے اور ہم لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے ۔ہمارے بچوں کی لاشیں ہمیں دی جائیں تا کہ ہم انہیں خانیوال واپس لےجا کر دفنا سکیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More