خانیوال ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری

ملتان: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی کو نوٹس جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن خانیوال کے ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق ورزی کرنے پر متعدد سیاسی شخصیات کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ ای سی پی نے اپوزیشن لیڈر سینٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر زراعت پنجاب میاں حسین جہانیاں گردیزی، مشیر وزیر اعظم احمد یار ہراج ،ممبران صوبائی اسمبلی اویس لغاری اور فیصل نیازی کو نوٹس جاری کردیئے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کیوں جلسہ اور دیگر تقریبات میں شرکت کی ؟ ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی کاروائی ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More