برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز کردیا گیا

لندن: برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے تحت آج ووٹنگ کے عمل کے ساتھ ریفرنڈم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست کے قیام کی جانب ایک اور قدم،برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ریفرنڈم کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا جبکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔

خالصتان رہنما کی جانب سے کہا گیا کہ برطانوی سپریم کورٹ کے عقب میں واقع سرکاری عمارت ریفرنڈم کے لیے مختص کی گئی ہے جبکہ برطانیہ کی سرکاری عمارت میں خالصتان کے جھنڈے لہرا دیے گئے اور لندن میں 50 ہزار سے زائد ووٹر ٹرن آوٹ کی امید ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More