ہمیں دیوار سے لگانے کا سوچنے والے ناکام ہوگئے، خالد مقبول

کراچی : کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ہمیں دیوار سے لگانے کا سوچنے والے ناکام ہوگئے ہیں۔ ہم نے ماضی کی غلطی کو نہ دہرایا تو ہمیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کراچی میں آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا سالانہ کنونشن منعقد کیا گیا،جس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام ہمیشہ ہوتا ہے،نظر اب آرہا ہے،حالات چہروں کی تبدیلی سے نہیں نیتوں کی تبدیلی سے بہتر ہوسکتے ہیں۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا ایم کیوایم اپنی جگہ پر کھڑی ہے،نئی جگہ کی تلاش نہیں،ہمارے نکات وہی ہیں جن پر تحریک بنی تھی،پی ٹی آئی حکومت کو مسائل بتائے تھے،جن علاقوں کے امن سے پاکستان چلتا ہے ہم نے ان علاقوں کے مطالبات رکھے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی نے جو مطالبات پورے کئے وہ سابقہ ادوار سے زیادہ ہیں،ایم کیوایم سےوابستہ افراد کو ماضی میں ہدف بنایا گیا،اس طرح کے آپریشن سے خوف اور نفرت پھیلتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More