اہم خبریں تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

خالدہ ضیا کے قافلے پر حملے کے خلاف بی این پی کا کل ہڑتال کا اعلان

بنگلادیش کی حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کے قافلے پر حملے کے خلاف بی این پی نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

بنگلا دیش کی اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم  خالدہ ضیا دارالحکومت ڈھاکہ میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم چلارہی تھیں کہ حکمران جماعت عوامی لیگ کے کارکنوں نے ان کے قافلے پر ڈنڈوں سے حملہ کر کے آٹھ افراد کو زخمی کردیا۔ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکنان نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی اعلان کیا ہے اٹھائیس  اپریل کو ڈھاکا اور چٹاکانگ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں بی این پی نے بھر پور قوت سے حصہ لینے کا اعلان کررکھا ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اپوزیشن اتحاد نے دوہزار چودہ کےعام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Related posts

مسیحی راہبہ کی اجتماعی زیادتی کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج

login web

اسلام آباد: سیکٹر جی 9 سے افغان خفیہ ایجنسی کے 2 اہلکار گرفتار

login web

سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگنے سے اہم دستاویزات خاکستر

razi ullah

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More