عمران سے پوچھنا چاہیے وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے؟ عمران مافیا اور سیاسی مسخروں نے بیڑا غرق کر دیا، یہ سمجھتا ہے کہ اس کے جھوٹ پر سچ کا گمان ہوگا۔

ریلوے ہیڈکواٹر میں سردار ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب کس کا لاڈلہ ہے جو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جارہا، اگر کوئی ادارہ نیوٹرل ہے تو یہ چاہتا ہے نیوٹرل نہ رہے۔ جمہوریت کے دعوے کرنے والا آج اسٹیبلشمنٹ عدلیہ کو مداخلت کی دعوت دے رہاہے۔ عمران خان کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں یہ پاکستان کی سیاست کا لفنڈر ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہے، سابق حکومت نے ریلوے کا خسارہ بڑھا دیا، پی ٹی آئی کے سیاسی مسخروں نے اداروں کو تباہ کر دیا، یہ مارشل ڈکٹیٹر شپ سے بھی بد تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک ایک غیر متوازن کی خواہشات کا غلام نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے مکر گئے۔ پاکستان ٹوٹنے اور تباہ ہونے کے بیانات پر سپیکر میرا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کرسی کی حوس میں عمران خان اداروں کے خلاف بول رہے ہیں، کشمیر کو کمزور کیا اور بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، اگر کشمیر پر فوج آن بورڈ ہوتی تو باہر جاکر معاہدہ پر عمل درآمد ہو چکا ہوتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More