کے الیکٹرک کے صارفین کے لیئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیئے خوشخبری۔ بجلی کی قیمت میں تین روپے تریسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی گئی۔

کراچی صارفین کو بجلی کی قیمتوں پر بڑی سہولت مل گئی کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے یہ ریلیف جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More