کاوے موسوی نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات پر معافی مانگ لی

لندن: براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الزامات سے دستبردار ہوگئے ۔ کاوے موسوی نے نواز شریف سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ 2 دہائیوں تک احتساب کے نام پر نواز شریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بنا رہا ۔

براڈ شیٹ کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2 دہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بنے ہیں جس پر وہ شرمسار ہیں۔ ریکارڈ کی درستگی کے لیے معافی چاہتا ہوں۔نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے “ایک روپے” کی کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More