ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے کترینہ کیف کو شادی پر کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔
دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔