مودی سرکار کا جبر، کشمیری طلبا پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم

قابض بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری طلبا کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے بھی محروم کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعےکشمیری طلبا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے سے روک دیا۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کوجاری حکم نامے میں کہا گیاتھا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری طلبا میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محدود رہیں۔

مودی سرکار نے ہدایات جاری کیں کہ کشمیری طلبا کو گروپ کی شکل میں اکٹھا نہ ہونے دینے اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کرنے اور کشمیری طلبا کے گروپ بنا کر میچ دیکھنے پر پانچ ہزار بھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More