مسئلہ کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے، سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد: آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر نازک اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے ۔مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاکہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کیخلاف لندن برسلز اور دیگر مقامات پر مظاہرے ہوئے ۔ مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے۔سرمایہ کاری کے نام پر 4 ہزار ہندوؤں کو کشمیر میں زمین دے دی ۔مودی مقبوضہ کشمیر میں بھی ہندو وزیر اعلی لانا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں حجاب کا معاملہ سب کے سامنے ہےبھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی قربانیوں کے باعث زندہ ہے۔اووسیز کشمیری اور پاکستانی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ برسلز، اسلام آباد اور مظفرآباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنسیں بلائیں گے24 فروری کو کشمیر کیلئے اسلام آباد میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More