تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں کل حریت کانفرنس کا یوم شہداء منانے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں کل حریت کانفرنس کا یوم شہداء منانے کا اعلان

سری نگر: (12 جولائی 2020) مقبوضہ کشمیر میں کل حریت کانفرنس نے یوم شہداء منانے کا اعلان کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 13 جولائی 1931ء کو ڈوگرہ فوج نے سری نگر میں 22 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ اسی وجہ سے وادی بھر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کل یوم شہداء منانے کا اعلان کیا ہے۔

انتہاپسند مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو کالے قانون پبلک اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ چند روز قبل حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھارتی فوج سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top