Uncategorized

کراچی، ڈی جی رینجرز کی شہریوں کو30اپریل تک غیرقانونی ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت

ڈی جی رینجرز سندھ نے شہریوں کو تیس اپریل تک غیرقانونی ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ تیس اپریل کے بعد غیر قانونی ہتھیار اور جعلی لائسنس کے حامل افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز اور مذہبی کلنگ میں غیر قانونی ہتھیار استعمال کیا گیا ہے جبکہ جعلی اسلحہ لائسنس فراہم کرنے میں آرم ڈیلرز ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی لائسنس بنانے کا عمل قابل گرفت ہے قانون کے مطابق غیرقانونی ہتھیار اور جعلی اسلحہ لائسنس کی سزا چودہ سال ہے۔ غیر قانونی ہتھیار اور جعلی اسلحہ لائسنس کے حامل افراد پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لگیں گی۔ ڈی جی رینجرز کا مز ید کہنا تھا کے تیس اپریل کے بعد غیرقانونی ہتھیار اور جعلی اسلحہ لائسنس کے حامل افراد کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

شامی صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

login web

سرگودھا: ما،علو، افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق

faizan hussain

طلال چوہدری توہین عدالت کیس ،چیف جسٹس نےخصوصی بینچ تشکیل دےدیا

Raza nasir

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More