کراچی میں سورج آج بھی سوا نیزے پر، پارہ بیالیس ڈگری کو چھو گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی کی شدت میں کمی جبکہ چودہ اپریل کے بعد اضافے کی پیشگوئی کردی۔
کراچی میں ایک اور شدید گرم دن ، موسم کا پارہ بیالیس ڈگری کو چھو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز سورج کا مزاج کچھ نرم رہے گا اور پارہ چونتیس سے اڑتیس ڈگری کے درمیان رہے گا تاہم چودہ اپریل کے بعد گرمی کی ایک اور لہر کراچی کو متاثر کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے بیشتر اوقات میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ دس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغربی سمت سے ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے ، آج کم سے کم درجہ حرارت ستائیس ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب چھیالیس فیصد ریکارڑ کیا گیا۔