کراچی یونیورسٹی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ قرار

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کو پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کونشان عبرت بنائیں گے۔

کراچی میں ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کو پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خودکش دھماکےمیں ملوث نیٹ ورک کونشان عبرت بنائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سی پیک اورملک دشمنوں سےسندھ حکومت کےساتھ مل کرنمٹاجائےگا۔کیس میں پیش رفت ہوئی ہےمگریہ نہیں بتاسکتاکہ کون گرفتارہوا۔کچھ باتیں سیکیورٹی ایجنسیوں کے راز میں ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہاہےکہ کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے تاہم یقین دلاتا ہوں کہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا جبکہ نیکٹاکو فعال کرنے کے لیے وزیراعظم بھی جلداجلاس بلائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے سندھ حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئےکہاکہ کراچی سمیت پورے ملک میں اپنے غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنارہے ہیں جبکہ گزشتہ روز پیش آنے والا سانحے کی ہر زاویئے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More